December 23, 2025 9:22 AM

printer

آٹھ بنیادی صنعتوں کے مجموعی عدد اشاریئے میں پچھلے سال اسی ماہ کے مقابلے اس سال نومبر میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

آٹھ بنیادی صنعتوں کے مجموعی عدد اشاریہ میں پچھلے سال اسی ماہ کے مقابلے اس سال نومبر میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تجارت و صنعت کی وزارت کے مطابق پچھلے ماہ سیمنٹ، اسٹیل، کھاد اور کوئلے کی پیداوار میں مثبت ترقی ہوئی ہے۔ پچھلے سال اسی ماہ کے مقابلے اس سال نومبر میں کوئلے کی پیداوار میں دو اعشاریہ ایک فیصد، کھاد کی پیداوار میں پانچ اعشاریہ چھ فیصد، سیمنٹ میں 14 اعشاریہ پانچ فیصد اور اسٹیل کی پیداوارمیں چھ اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آٹھ بنیادی صنعتوں کے عدد اشاریہ میں آٹھ بنیادی صنعتوں، کوئلے، خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، کھاد، اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی کی مجموعی اور انفرادی پیداوار کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ یہ بنیادی صنعتیں 40 فیصد سے زیادہ اشیا پر مشتمل ہیں جن میں صنعتی پیداوار شامل ہے۔x