الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں آن لائن گیمنگ کے فروغ اور نظم وضبط بل-2025 پیش کیا۔ یہ بل نقصان دہ آن لائن گیمنگ خدمات، اشتہارات اور اس سے متعلق اقتصادی لین دین کو روکتے ہوئے ای- اسپورٹس اور آن لائن سوشل گیمس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس بل میں ایک آن لائن گیمنگ اتھارٹی قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے، جو پالیسی، اسٹریٹجک پیش رفت اور اس شعبے کی انضباطی نگرانی کرے گی۔ اس بل کا مقصد اس طرح کے کھیلوں کے سماجی، اقتصادی، نفسیاتی اور نجی نقصانات سے لوگوں، خاص طور سے نوجوانوں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ بل اقتصادی نظام کے تانے بانے کی حفاظت کرے گا۔ یہ لوگوں کے مفاد کیلئے ایک قومی سطح کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔
یہ بل نوجوانوں کی آن لائن ریئل منی گیمنگ ایپس کا شکار بننے سے حفاظت کرے گا۔ اس طرح کے ایپس، گمراہ کُن فائدوں کی بات کرتے ہیں، جس سے خاندان اقتصادی طور پر دباؤ میں آجاتا ہے۔ اس بل میں پیسوں سے متعلق آن لائن گیم کو چلانے یا رقم پیش کرنے پر مکمل طور پر پابندی کی بات کہی گئی ہے، بھلے ہی یہ پیشکش مہارت، قسمت یا دونوں پر مبنی ہو۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر تین سال اور ایک کروڑ روپے تک کا جرمانہ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
Site Admin | August 20, 2025 2:54 PM
آن لائن گیمنگ کے فروغ اوت انضباط سے متعلق بِل آج لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔ یہ بِل، ای اسپورٹس اور آن لائن سوشل گیمز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، آن لائن مَنی گیمنگ، اقتصادی لین دین اور اشتہارات سے روکتا ہے
