آندھرا پردیش کے Annamayya ضلع میں گزشتہ رات ایک سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو Rajampet کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت شیٹی گُنٹا گاؤں کے باشندوں کے طور پر ہوئی ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ ایم رام پرساد ریڈی نے ضلعی حکام سے حادثے اور زخمیوں سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مہلوکین کے لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مہلوکین مزدور تھے اور حکومت اس دکھ کی گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔×
Site Admin | July 14, 2025 9:41 AM | AP Road Accident
آندھرا پردیش کے Annamayya ضلع میں گزشتہ رات ایک سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔