ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 18, 2025 5:59 PM

printer

آندھرا پردیش میں، صبح ایک جھڑپ میں سینئر ماؤ نواز لیڈر مادوی ہدما سمیت چھ ماؤ نواز مارے گئے۔

آج آندھرا پردیش کے الّوری سیتا رام راجو ضلع کے Maredumilli جنگلی علاقے میں سکیورٹی فورسیز اور ماؤنوازوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ اِس کارروائی میں  6 ماؤنواز مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں سینئر ماؤنواز لیڈر اور مرکزی کمیٹی کے ممبر Madvi Hidma، اُن کی اہلیہ Raje اور اُن کے کئی قریبی ساتھی شامل ہیں۔

آندھرا پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ہریش کمار گپتا نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے صبح 6 بجے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ اور اُڈیشہ کے سرحدی علاقوں میں ماؤنوازوں کے بارے میں اطلاعات ملی تھیں، جس کے بعد یہ کارروائی شروع کی گئی۔ سکیورٹی فورسیز نے اِس کارروائی کے بعد علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری رکھی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔