October 8, 2025 10:07 PM

printer

آندھرا پردیش ایک کارخانے میں آج ہونے والے ایک دھماکہ میں کم از کم 6 ورکر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے

آندھرا پردیش کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر Konaseema ضلعے میں Rayavaram منڈل کے مقام پر پٹاخے تیار کرنے والے ایک کارخانے میں آج ہونے والے ایک دھماکہ میں کم از کم 6 ورکر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب ورکر ایک فائر وَرک یونٹ میں پٹاخے تیار کرنے میں مصروف تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے، پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حادثہ یونٹ میں کام کے دوران کسی طرح کی غفلت برتنے کے باعث پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں کو علاج کیلئے Kakinada کے سرکاری اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ذاتی طور پر جائے حادثہ پر جائیں اور بچاؤ کارروائیوں میں شامل ہوں۔ وزیرِ اعظم مودی نے اِس حادثے میں جانوں کے زیاں پر غم کا اظہار کیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔