ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 26, 2025 2:55 PM

printer

آندھرا پردیش اور پدوچیری میں سمندری طوفان Montha کے تناظر میں احتیاطی اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں

آندھرا پردیش اور پدوچیری میں سمندری طوفان Montha کے تناظر میں احتیاطی اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سخت چوکسی برتی جارہی ہے کیونکہ جنوب مشرقی خلیجِ بنگال کے اوپر سے اٹھنے والے سمندری طوفان Montha کے زیرِ اثر اگلے تین دن کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ کئی ضلعوں میں انتظامیہ نے اگلے تین دن کیلئے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

اِدھر پدوچیری کے Yanam خطے میں انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات تیز کردیئے ہیں۔ وہاں 90 سے لے کر 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ چلنے اور موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اِدھر بھارتی موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی خلیجِ بنگال کے اوپر ہوا کے کم دباؤ کے حلقے کے شدت اختیار کرنے اور کَل تک سمندری طوفان کی شکل اختیار کرنے کا امکان ہے۔ اِس کے زیرِ اثر آندھرا پردیش، Yanam، تلنگانہ، جنوبی اڈیشہ کے ساحل، چھتیس گڑھ اور گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال کے علاقوں میں اگلے دو سے چار دن کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔