آندھر پردیش اور اُڈیشہ میں کَل سمندری طوفان مونتھا سے پہلے تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اِس طوفان کے آندھر پردیش کے ساحل پر Kakinada کے قریب مچھلی پٹنم اور کلنگا پٹنم کے درمیان ٹکرانے کا امکان ہے۔
آندھر پردیش کے 5 اضلاع Kakinada، مشرقی گوداوَری، کوناسیما، Eluru اور مغربی گوداوَری میں حفاظتی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ اِن میں زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کو نکالنے، اسکول بند کرنے اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کے اعلان سے متعلق ایڈوائیزری جاری کرنا شامل ہے۔ Kakinada ضلع میں حکام نے Hope جزیرے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ شدید بارش کے پیش نظر 27 سے 31 اکتوبر تک اسکول بند رہیں گے۔
اُڈیشہ میں حکام نے 8 اضلاع کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ اِن اضلاع میں ملکان گیری، کوراپُٹ، نابَرنگ پور، رائے گڑھ، گجپتی، گَنجم، کندھامَل اور کلہندی شامل ہیں۔ اِن علاقوں کے منگل اور بدھ کو شدید طور پر متاثر ہونے کا امکان ہے اور یہاں بہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔×