December 29, 2025 9:52 AM | AISPLB Bangldesh

printer

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر کیے گئے مظالم کی مذمت کی ہے۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ AISPLB  نے، بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر مظالم کی مذمت کی ہے۔   بورڈ نے کہا ہے کہ اسلام کسی بھی بے قصور شخص کی ہلاکت کی ممانعت کرتا ہے اور جو لوگ مذہب کے نام پر ایسا کر رہے ہیں انھیں اِس سے باز آجانا چاہیے۔ بورڈ نے یہ مذمت لکھنؤ کے بڑے امام باڑے میں اپنے سالانہ کنونشن میں کی ہے،  جس میں بھارت کی مختلف ریاستوں اور بنگلہ دیش و نیپال کے علماء اور مسلم دانشوروں نے شرکت کی۔

AISPLB  کے جنرل سکریٹری جناب یعسوب عباس نے کہا کہ کنونشن میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی اگر کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوتاہے تو یہ انتہائی قابل مذمت ہے اور جو لوگ دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے رہے ہیں یا اُن کی سرپرستی کر رہے ہیں یا انھیں کسی بھی قسم کی مدد دے رہے ہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔x