March 16, 2025 2:36 PM

printer

آسیان کے وزرائے دفاع کی چودھویں میٹنگ کے ساتھ-ساتھ انسدادِ دہشت گردی سے متعلق ایکسپرٹس ورکنگ گروپ کی میٹنگ انیس اور بیس مارچ کو نئی دلّی میں ہوگی۔

آسیان کے وزرائے دفاع کی چودھویں میٹنگ کے ساتھ-ساتھ انسدادِ دہشت گردی سے متعلق ایکسپرٹس ورکنگ گروپ EWG – کی میٹنگ 19 اور 20 مارچ کو نئی دلّی میں ہوگی۔ بھارت اور ملیشیا اس دو روزہ میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ سال 2024 سے 2027 تک کی جاری مدت کیلئے انسدادِ دہشت گردی سے متعلق EWG کیلئے،  منصوبہ بند سرگرمیوں کیلئے یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ کے دوران، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ابھرتے خطروں سے نمٹنے کی غرض سے ایک مستحکم اور جامع حکمت عملی وضع کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس میٹنگ کا مقصد، آسیان کی دفاعی فورسز اور اس کے مذاکراتی ساجھیداروں کے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے تجربات سے ایک دوسرے کو واقف   کرانا ہے۔

اس میٹنگ میں برونئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، Lao PDR، ملیشیا، میانمار، فلپینس، ویتنام، سنگاپور اور تھائی لینڈ سمیت 10 آسیان ملک اور آسٹریلیا، نیوزیلینڈ، عوامی جمہوریہ کوریا، جاپان، چین، امریکہ اور روس کے 8 مذاکراتی ساجھیدار شرکت کریں گے۔

دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ، میٹنگ کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کریں گے۔×