ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 21, 2025 9:43 AM

printer

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں بھارت کے روہن بوپنا اور چین کے اُن کے ساتھی کھلاڑی کا سامنا  آسٹریلیا کی جوڑی سے ہوگا

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں آج میلبرن کے Show Court Arena میں مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں بھارت کے روہن بوپنا اور چین کے اُن کے ساتھی کھلاڑی Zhang Shuai کا سامنا John Peers اور    Olivia Gadecki پر مشتمل آسٹریلیا کی جوڑی سے ہوگا۔

مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں آج Rod Laver Arena میں سربیا سے تعلق رکھنے والے موجودہ اولمپک چمپئن نوواک جوکووچ کا مقابلہ اسپین کے چارمرتبہ کے گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے کھلاڑی Carlos Alcaraz سے ہوگا۔ آج کے ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کے عالمی نمبر دو کھلاڑی Alexander Zverev کا مقابلہ امریکہ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی Tommy Paul سے ہوگا۔

خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں بیلاروس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی Aryana Sabalenka کا سامنا روس کی کھلاڑی Anastasia Pavlyuchenkova سے ہوگا، جبکہ امریکہ کی عالمی نمبر تین کھلاڑی Coco Gauff کا مقابلہ اسپین کی Paula Badosa سے ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔