ملبورن میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے دن Scott Boland اور Nathan Lyon کی جوڑی کے 55 رن کی بدولت آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 228 رن بنائے۔ یہ جوڑی ناٹ آؤٹ رہی۔ اِس طرح آسٹریلیا، بھارت سے 333 رن کی سبقت لے گیا ہے۔تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے چار وکٹ لئے اور ایک ہی وورس میں Travis Head اور Mitchell Marsh کو آؤٹ کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے بھارت کیلئے ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹ لے کر آج ایک نیا ریکارڈ بنایا۔محمد سراج نے تین وکٹ لئے۔ پانچ میچوں کی یہ سیریز فی الحال ایک-ایک سے برابر ہے۔
Site Admin | December 29, 2024 9:37 PM
آسٹریلیا نے ملبورن میں بارڈر-گواسکر ٹرافی میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ اس نے بھارت پر 333 رن سے سبقت حاصل کرلی ہے