February 27, 2025 9:20 PM

printer

آسٹریا کی قدامت پسند پیپلز پارٹی، وسطی بائیں بازو کی سوشل ڈیموکریٹس اور لیبرل Neos، ایک نئی اتحادی حکومت تشکیل کرنے کیلئے آج ایک معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں

آسٹریا کی قدامت پسند پیپلز پارٹی، وسطی بائیں بازو کی سوشل ڈیموکریٹس اور لیبرل Neos، ایک نئی اتحادی حکومت تشکیل کرنے کیلئے آج ایک معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پانچ مہینے طویل سیاسی تعطل ختم ہوگیا ہے۔ یہ سمجھوتہ ستمبر کے الیکشن کے بعد ہوا ہے جس میں انتہائی دائیں بازو کی پارٹی، فریڈم پارٹی، واحد سیاسی قوت کے طور پر ابھری تھی، البتہ وہ سرکار تشکیل نہیں دے سکی۔ پیپلز پارٹی کے لیڈر Christian Stocker نئے چانسلر ہوں گے۔