آسٹریا نے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے اسکارف پر پابندی لگانے والے قانون کو منظوری دے دی ہے۔ اس کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں دونوں میں ہوگا۔ نئے قانون کے مطابق 14 سال سے کم عمر کی لڑکیاں حجاب اور برقعے جیسے سر ڈھانکنے والے روایتی مسلم پہناوے استعمال نہیں کرسکیں گی۔ حکم کی بارہا خلاف ورزی کرنے پر سرپرستوں پر 150 سے 800 یوروز تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکومت کے اراکین کا کہنا ہے کہ یہ قدم نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنائے گا اور انہیں ظلم وجبر سے محفوظ رکھے گا۔×
Site Admin | December 12, 2025 10:02 AM | Austria-Headscarvies Ban
آسٹریا نے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے اسکارف پر پابندی لگانے والے قانون کو منظوری دے دی ہے۔