آسام کے Hojai ضلعے میں Sairang – نئی دلّی راجدھانی ایکسپریس کے آج صبح ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں سات ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ اِس واقعے میں ایک ہاتھی زخمی بھی ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ڈبے اور ریل گاڑی کا انجن پٹری سے اتر گیا۔ یہ حادثہ رات میں دو بجکر 17 منٹ پر پیش آیا لیکن کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ علاقے میں گہرے کہرے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ Nagaon ڈویژن کے فوریسٹ افسر سبھاش کَدم نے بتایا کہ یہ حادثہ Changurai گاؤں میں پیش آیا۔ ریلوے کے ترجمان Kapinjal کشور شرما نے بتایا کہ Lumding ڈویژن کے تحت Jamunamukh کامپور سیکشن میں یہ واقعہ پیش آیا، جو گواہاٹی سے تقریباً 126 کلومیٹر دور ہے۔ امدادی ریل گاڑی پہلے ہی موقع پر پہنچ چکی ہے۔ x
Site Admin | December 20, 2025 3:20 PM
آسام کے Hojai ضلعے میں Sairang – نئی دلّی راجدھانی ایکسپریس کے آج صبح ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں سات ہاتھی ہلاک ہوگئے