November 10, 2025 2:44 PM

printer

آسام کابینہ نے ایک بڑے سماجی قدم کے طور پر ایک سے زیادہ شریک حیات رکھنے پر بندش کے بِل 2025 کو منظوری دے دی ہے

آسام کابینہ نے ایک بڑے سماجی قدم کے طور پر ”ایک سے زیادہ شریک حیات رکھنے پر بندش کے بِلAssam Prohibition of Polygamy Bill – 2025“کو منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد چھٹی فہرست والے علاقوں کو چھوڑ کر، ریاست میں ایک سے زیادہ شریک حیات کا حامل ہونے کے طریقے کو غیر قانونی قرار دینا اور اِس کا خاتمہ کرنا ہے۔

اِس بل میں، یہ ممانعت کی گئی ہے کہ اگر کسی فرد کا شوہر یا زوجہ زندہ ہے اور وہ قانونی طور پر علیحدہ نہیں ہوا یا ہوئی ہے یا اگر اِن لوگوں میں سے کسی کی پہلی شادی، طلاق کا باقاعدہ فیصلہ دیے جانے سے تحلیل نہیں ہوئی ہے، تو وہ شادی نہیں کر سکتا یا نہیں کر سکتی۔

اِس بل پر آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ چھٹی فہرست والے علاقوں کیلئے، کچھ استثنیٰ رکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔