ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

آسام کابینہ نے، ایک سے زیادہ رفیقِ حیات رکھنے پر روک لگانے کے بل کو منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ یہ بل اسمبلی میں اِس مہینے پیش کیا جائے گا۔

آسام کابینہ نے ایک بڑے سماجی قدم کے طور پر ”ایک سے زیادہ رفیقِ حیات رکھنے پر بندش کے بل 2025 کو منظوری دے دی ہے جس کا مقصد چھٹی فہرست والے علاقوں کو چھوڑ کر، ریاست میں ایک سے زیادہ رفیقِ حیات کا حامل ہونے کے طریقے کو غیر قانونی قرار دینا اور اِس کا خاتمہ  کرنا ہے۔

اِس بل میں، یہ ممانعت کی گئی ہے کہ اگر کسی فرد کا رفیقِ حیات یا رفیقہئ حیات زندہ ہے اور وہ قانونی طور پر علیحدہ نہیں ہوا یا ہوئی ہے یا اگر اِن لوگوں میں سے کسی کی پہلی شادی، طلاق کا باقاعدہ فیصلہ دیے جانے سے تحلیل نہیں ہوئی ہے، تو وہ شادی نہیں کر سکتا یا نہیں کر سکتی۔

اِس بل میں اُن خواتین کو معاوضہ فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے جو، ایک سے زیادہ شادیاں کرنے سے متاثر ہیں۔ اِس بل میں اِس طرح کے متاثرین کے مشکل ترین حالات برقرار رہنے کا اعتراف کیا گیا ہے۔

اِس بل پر آسام کے وزیراعلیٰ جناب سرما نے کہا ہے کہ چھٹی فہرست والے علاقوں کیلئے، کچھ استثنیٰ رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت، ایک سے زیادہ شادیاں کرنے سے متاثرہ خواتین کو معاوضہ دینے کیلئے ایک نیا فنڈ قائم کرے گی تاکہ اُنھیں ساری زندگی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔x