September 4, 2025 9:42 AM | AOA Award

printer

آسام اولمپک ایسوسی ایشن AOA نے کل ایشیائی  کھیلوں میں پہلا سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے آسام کے کھلاڑی Bhogeswar Baruah کے اعزاز میں Bhogeswar Baruah نیشنل اسپورٹس ایوارڈ کا آغاز کیا۔

آسام اولمپک ایسوسی ایشن AOA نے کل ایشیائی  کھیلوں میں پہلا سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے آسام کے کھلاڑی Bhogeswar Baruah کے اعزاز میں Bhogeswar Baruah نیشنل اسپورٹس ایوارڈ کا آغاز کیا۔ کل گوہاٹی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں پہلا ایوارڈ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمینت بسوا سرما اور بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال کے ہاتھوں دیا گیا۔ یہ ایوارڈز آسام اور قومی سطح پر بہترین کھلاڑی، اُبھرتے ہوئے کھلاڑی اور لائف ٹائم اچیومنٹ سمیت 6 زمروں میں دیے جائیں گے۔ قومی سطح پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اولمپک میں تمغہ جیتنے والی منو بھاکر کو، جبکہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فٹ بالر سُنیل چھیتری کو دیا گیا۔

یہ تقریب Bhogeswar Baruah کے یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کی گئی، جنہوں نے بینکاک میں 1966 کے ایشیائی کھیلوں میں 800 میٹر کی دوڑ میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔