آسام کے گلوکار زوبین گرگ کی، گواہاٹی کے قریب کامروپ ضلعے میں، اُن کے آبائی گاؤں Kamarkuchi میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اُن کے مداح اور معزز شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما، مرکزی وزیر کرن رجیجو اور سربانند سونووال نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ زوبین گرگ کا 52 سال کی عمر میں سنگاپور میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ وہاں North-East انڈیا فیسٹیول میں شرکت کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے۔
Site Admin | September 23, 2025 2:28 PM
آسامی زبان کے گلوکار Zubeen Garg کی Kamrup میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسوم ادا کردی گئیں