آزمودہ کار اداکار گوردھن اَسرانی کا کَل ممبئی میں 84 کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اُن کے کنبے کے ذرائع نے کہا ہے کہ تقریباً شام چار بجے انہوں نے آخری سانس لی۔
فلم شعلے میں جیلر کے اپنے کردار کیلئے وہ بے حد مشہور ہوئے۔ انہوں نے چپکے چپکے، بھول بھولیا، دھمال اور بنٹی اور ببلی-2، جیسی مشہور فلموں میں شاندار اداکاری کی۔
راجستھان کے جے پور سے تعلق رکھنے والے اَسرانی نے بھارتی سنیما میں اپنا شاندار سفر شروع کرنے سے پہلے سینٹ زیویئر اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ 5 دہائیوں سے زیادہ کے عرصے پر محیط کریئر میں ہندی سنیما، خاص طور پر کامیڈی فلموں میں اسرانی کا گراں قدر تعاون رہا۔×