August 6, 2025 10:03 PM

printer

آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے، اِسے ساڑھے پانچ فیصد پر برقرار رکھا ہے

بھارتی ریزرو بینک RBI نے آج ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے، اِسے ساڑھے پانچ فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ چھ ممبران پر مشتمل مالیاتی پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد آج صبح RBI کے گورنر سنجے ملہوترا نے اِس کا اعلان کیا۔

اِسی طرح جمع کرنے کی سہولت کی شرح پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد اور قرض فراہم کرنے اور بینک کی شرح پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہوگی۔ RBI نے بھارتی درآمدات پر امریکی محصولات کے باوجود مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح ترقی کا تخمینہ موجودہ مالی سال کیلئے ساڑھے چھ فیصد برقرار رکھا ہے۔ اِس سال کیلئے افراطِ زر کا تخمینہ تین اعشاریہ ایک فیصد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔