August 6, 2025 3:27 PM

printer

آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے اِسے ساڑھے پانچ فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ اُس نے GDP کی شرح ترقی، ساڑھے چھ فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتیہ ریزرو بینک RBI کی مالی پالیسی کی کمیٹی MPC نے آج ریپوریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے، اِسے ساڑھے پانچ فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
جس کے نتیجے میں تجارتی بینکوں سے، حکومت کے ہاتھوں بغیر ضمانت کے، قرض لینے کی سہولت SDF پر شرح، پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگی اور بینکوں کے ہاتھوں اچانک قرضہ لینے کی سہولت MSF کی شرح، نیز بینک شرح، پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد رہے گی۔
RBI نے مالی سال 2026 کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی شرح ترقی کے بارے میں پیشگوئی کی ہے کہ یہ، بھارتی درآمدات پر امریکی محصولات کے باوجود، ساڑھے چھ فیصد رہے گی۔
RBI نے مالی سال 2026 کے دوران افراط زَر کے بھی تین اعشاریہ ایک فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔