ریزرو بینک آف انڈیا RBI نے اپنے اندرون ملک ڈیجیٹل اقدامات پرواہ اور سارتھی کیلئے لندن میں سینٹرل بینکنگ سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈ 2025 حاصل کیا ہے۔ جنوری 2023 میں شروع کیا گیا سارتھی نے RBI کے اندرونی کام کاج کے عمل کو ڈیجیٹائز کیا، دستاویزات کے انتظام، تعاون اور ڈیٹا کے تجزیے کو بہتر بنایا۔ اِسی طرح پرواہ، مئی 2024 میں متعارف کرایا گیا۔ یہ بیرونی صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے عمل کے لیے سارتھی کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے ڈیجیٹل طور پر انضباطی ایپلی کیشنز جمع کرانے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ RBI کے اِن اقدامات سے کاغذ کا استعمال کم ہوا ہے، کام کاج میں آسانی ہوئی ہے اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ صرف Pravaah کے ساتھ ہی 70 سے زیادہ انضباطی ایپلی کیشنز کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور 80 فیصد تک فائلنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Site Admin | March 15, 2025 9:23 PM
آر بی آئی نے، لندن میں سینٹرل بینکنگ کے ذریعے اپنے ڈیجیٹل اقدامات کیلئے، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈ 2025 حاصل کیا ہے