ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 27, 2025 9:56 AM | RSS - Preamble

printer

آر ایس ایس نے آئین کی تمہید میں الفاظ سوشلسٹ اور سیکولر پر یہ کہتے ہوئے نظر ثانی کئے جانے پر زور دیا ہے کہ اِن الفاظ کو ایمرجنسی کے دوران شامل کیا گیا تھا

آر ایس ایس نے آئین کی تمہید میں الفاظ سوشلسٹ اور سیکولر پر یہ کہتے ہوئے نظر ثانی کئے جانے پر زور دیا ہے کہ اِن الفاظ کو ایمرجنسی کے دوران شامل کیا گیا تھا اور یہ کبھی بھی بی آر امبیڈکر کے مرتب کئے گئے آئین کا حصہ نہیں رہے۔

ایمرجنسی کے 50 سال ہونے کے موضوع پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دَتّاترے Hosabole نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے آئین کی تمہید میں کبھی بھی اِن الفاظ کو استعمال نہیں کیا۔

ایمرجنسی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے، جس کا اعلان  25 جون 1975 کو کیا گیا تھا، Hosabole نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا تھا اور انھیں اذیت دی گئی، جبکہ عدلیہ اور میڈیا کی آزادی پر بندشیں عائد کردی گئیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں