راشٹریہ سوئم سیوک سَنگھ RSS نے اِس سال اپنے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کے تناظر میں رابطہ قائم کرنے کے کئی پروگراموں کا منصوبہ بنایا ہے۔ RSS کے جنرل سکریٹری Dattatreya Hosabale نے آج بنگورو میں سَنگھ کی اَکھِل بھارتیہ Pratinidhi سبھا کی تین روزہ قومی کانفرنس کے اختتام پر یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی باضابطہ جشن نہیں ہوگا اور اِس سال وجے دَشمی پر یومِ تاسیس کے موقع پر مختلف رابطہ پروگرام شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو فروغ دینے کیلئے سب سے نچلی سطح پر عوامی رابطوں کے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔
اورنگ زیب تنازعے کے معاملے پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، RSS کے جنرل سکریٹری نے یہ واضح کردیا کہ اورنگ زیب سے بھارتی اقدار اور ثقافتی اقدار کی عکاسی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو یہ طے کرنا چاہیئے کیا کوئی باہر سے آنے والا حملہ آور اُن کا ہیرو ہوسکتا ہے؟
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذہب پر مبنی ریزرویشن آئینی نہیں ہے اور کئی عدالتیں اِس طرح کے عمل کو مسترد کرچکی ہیں۔ x