آذربائیجان اور آرمینیا نے دہائیوں طویل تنازعے کے خاتمے سے متعلق معاہد پر دستخط کیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وہائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں آذربائیجان کے صدر اِلہام علی یو اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول Pashinyan نے اس امن معاہدے پر دستخط کیے۔
اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان اہم ٹرانسپورٹ راستے کھل جائیں گے، ساتھ ہی خطّے میں امریکی اثر و رسوخ میں بھی اضافہ ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے ہر لڑائی کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے اور سفری، کاروباری اور سفارتی تعلقات کی بحالی کا وعدہ کیا ہے۔×