آدھار پر مبنی چہرے کی شناخت کے عمل میں پچھلے ماہ اب تک کی سب سے زیادہ 19 کروڑ 36 لاکھ تصدیق کی گئی، جو جون کے مقابلے 22 فیصد زیادہ ہے۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں آدھار پر مبنی چہرے کی شناخت کے عمل میں ایک واحد دن میں سب سے زیادہ ایک کروڑ 22 لاکھ تصدیق کی گئی۔ وزارت نے بتایا کہ سرکاری وزارتوں اور محکموں، مالیاتی اداروں، تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں، ٹیلی کوم خدمات مہیا کرانے والوں جیسے 150 سے زیادہ ادارے، فوائد اور خدمات کو صحیح طور پر پہنچانے کیلئے چہروں کی شناخت کا استعمال کر رہے ہیں۔ آدھار پر مبنی چہروں کی شناخت، قومی سماجی تعاون کے پروگرام سے بھی مربوط ہے۔
اِس کا استعمال اہل فیضیاب ہونے والے افراد کو سماجی تحفظ کے اُن کے فوائد اُن تک محفوظ اور بغیر کسی رابطے کے پہنچانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ x