GST بچت اُتسو جس کا اعلان وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا اور پچھلے ماہ کی 22 تاریخ کو شروع ہوا تھا۔ معاشرے کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچتا رہا ہے۔ ہمارے نامہ نگار آج GST اصلاحات میں اصلاحات سے متعلق ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں، جو کہ مغربی بنگال کی مختلف صنعتوں کو بااختیار بنائے گا۔
GST میں نئی اصلاحات مغربی بنگال کے دستکاروں اور کسانوں اور چھوٹی صنعتوں کیلئے ایک بڑی جیت ہیں۔ اب کپڑوں پر جن کی قیمت دو ہزار 500 روپے تک ہے، اب ان پر صرف 5 فیصد ٹیکس لگے گا، جو اس سے پہلے 12 فیصد تھا۔ اِس سے گارمینٹس زیادہ سستی ہوگئی ہیں اور مقامی کپڑا صنعت کو فروغ ملا ہے۔
بنگال کے روایتی دستکار اور علاقائی مصنوعات کے لئے یہ تبدیلی خاص طور پر امید افزاں اور بامعنی ہے۔ ہاتھ سے بنے سامان جیسے شانتی نکیتن چمڑے کی اشیا، Bankura پٹری کوٹ، Purulia چھؤ ماسکس، نقشی کنٹھا Embroidery اور Malde کی Processed آم کی پیداوار پر اب صرف 5 فیصد GST ہوگا۔ دارجلنگ چائے پر بھی 5 فیصد GST لگے گا جس سے وہ سستی ہوجائے گی اور دنیا بھر میں زیادہ مقابلہ جاتی ہوگی۔
جُوٹ Eco-bags بھی سستے ہوں گے جس سے ڈھائی لاکھ جوٹ مل ورکرس اور 40 لاکھ جوٹ پیدا کرنے والے کسانوں دونوں کو مدد ملے گی۔ یہ اصلاح بنگال کی ثقافت کو تقویت اور تعاون فراہم کرے گی۔
سامان پر نظرثانی شدہ شرحوں کے ساتھ، اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا مقصد صارفین کیلئے سستا سامان فراہم کرنا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔ اور ان اصلاحات سے دستکاروں کے لیے زیادہ مارجن لانے پر توجہ دینا ہے۔ اس کے علاوہ، روزگار کو تحفظ دینا اور تہوار کے سیزن کے دوران دیہی معیشت کو تقویت دینا ہے۔