GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اِس کا اعلان کیا تھا اور یہ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا ہے۔
آج ہم GST کی اُن اصلاحات کا تذکرہ کر رہے ہیں جس میں ملک کے الیکٹرونِک شعبے کو مستحکم کرنے میں GST اصلاحات کو اثرات کو اُجاگر کیا جا رہا ہے۔
ہر گھر کے لیے زیادہ سستی مصنوعات بنا کر اگلے دور کی GST اصلاحات بھارت کے الیکٹرانک شعبے کو کافی تقویت فراہم کر رہی ہے۔ ایئر کنڈشنرس، ڈشواشرس اور ٹیلی ویژن جیسی گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکس کی شرحوں میں کٹوتی کرتے ہوئے 28 فیصد سے 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے شہریوں کو یہ اشیاء زیادہ سستے داموں پر مل رہی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ حکومت نے Moniters پر ٹیکس کی شرحوں کو کم کیا ہے اور پروجیکٹرس میں 18 فیصد کی کٹوتی کی گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ 28 فیصد کے زمرے میں تھی۔ اس قدم سے نہ صرف صارفین کو فائدہ پہنچ رہا ہے، بلکہ ملک میں اسٹارٹ اَپ نظام کو بھی مدد مل رہی ہے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دلّی کی ایک گاہک آرتی گپتا نے اس فیسٹیول سیزن سے پہلے GST کو معقول بنانے اور اُس میں اصلاحات کرنے کے فیصلے کے لیے حکومت کی ستائش کی ہے۔
الیکٹرانکس سامان پر GST کی نئی اصلاحات سے اِن مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، الیکٹرانِکس مینوفیکچرنگ مستحکم ہو رہی ہے اور ملک میں MSMEs میں مقابلہ آرائی میں اضافہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔