October 10, 2025 9:43 AM | GST REFORMS HARYANA

printer

آج ہم GST کی اُن اصلاحات کا تذکرہ کر رہے ہیں، جن سے ہریانہ کی معیشت کو تقویت ملے گی۔

GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں فائدہ  ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا اعلان کیا تھا اور یہ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا ہے۔ آج ہم GST کی اُن اصلاحات کا تذکرہ کر رہے ہیں، جن سے ہریانہ کی معیشت کو تقویت ملے گی۔

نئی GST اصلاحات ہریانہ کے کسانوں، مینوفیکچررز اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔ نئے ٹیکس ڈھانچے کے تحت، کئی طرح کے سامان پر GST کم کر دیا گیا ہے اور اس طرح یہ زیادہ کم خرچ ہو گیا ہے اور ریاست کی صنعتی بنیاد بھی مستحکم ہوئی ہے۔ آٹو موٹیو آلات پر GST، 28 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہو گیا ہے۔ اس طرح نئی اصلاحات سے موٹر گاڑیاں کم خرچ ہو جائیں گی۔ اس قدم سے افریقہ، مغربی ایشیاء اور جنوبی مشرقی ایشیاء میں آٹو موٹیو مارکیٹ میں ہریانہ کے برآمدات کی صلاحیت بہتر ہو جائے گی۔ زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں GST کم ہونے سے کسانوں کا خرچ کم ہو جائے گا اور جدید طرز کی مشینری استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔