GST بچت اُتسو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوا تھا جس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ یہ سماج کے سبھی طبقوں کیلئے فائدے مند ہے۔
آج ہم GST اصلاحات سے متعلق ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ اِن سے آسام کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔
نئی GST اصلاحات، آسام کے بنکروں، کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے بڑی راحت لائی ہے۔ نظرثانی شدہ شرحوں کے تحت ریاست کی کئی روایتی اور علاقائی اشیاء پر ٹیکس کم ہوگیا ہے۔ اِن اصلاحات کا فائدہ خاص طور پر آسام کی چائے کی صنعت کو ہورہا ہے، جہاں GST گھٹا کر صرف 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اِس سے گھریلو اور بین الاقوامی بازار، دونوں میں مصنوعات سستی ہوگئی ہیں۔ آسام کے ہینڈلوم اور دستکاری کے گوناگوں شعبے کو بھی کافی راحت ملے گی، جہاں GST کی شرح گھٹا کر 5 فیصد کردی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ، جوہا رائس، Boka Saul اور تیز پور لیچی جیسی زرعی مصنوعات پر بھی GST کی شرح گھٹا کر 5 فیصد کردی گئی ہے۔ اِس سے مقامی کسانوں کے منافع میں اضافہ ہوگا اور بڑے بازاروں تک اُن کی رسائی ممکن ہوسکے گی۔