October 27, 2025 9:15 AM | GST - Agriculture

printer

آج ہم اِس بات کا ذکر کر رہے ہیں کہ کس طرح کھانے کی چیزور پر نئی GST شرحوں سے عام آدمی کو مدد مل رہی ہے۔

GST بچت اُتسو سے پورے ملک میں لوگوں کو فائدہ  ہو رہا ہے۔ یہ بچت اُتسو 22 ستمبر کو شروع ہوا تھا۔ اِس کے تحت نریندر مودی سرکار نے کئی شعبوں میں GST شرحیں  کم کردی ہیں۔ آج ہم اِس بات کا ذکر کر رہے ہیں کہ کس طرح کھانے کی چیزور پر نئی GST شرحوں سے عام آدمی کو مدد مل رہی ہے۔

نئے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت Pizza Bread، کھاکرا، چپاتی اور پراٹھے پر اب کوئی ٹیکس نہیں ادا کرنا ہوگا۔ عام آدمی کیلئے ٹیکس میں سہولت کرتے ہوئے حکومت نے Soup، شوربا، چوکلیٹ، Cocoa مصنوعات نیز چائے اور کافی میں استعمال ہونے والی اشیاء پر GST میں کمی کردی ہے اور اب اِس پر5  فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

آکاشوانی سے خصوصی بات چیت میں CII شمالی بنگال زونل کونسل کے نائب چیئرمین اور ایک چائے فیکٹری کے مالک ستیش مِتروکا نے GST شرحوں میں کمی کا خیر مقدم کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ چائے پر ٹیکس کی کمی کی وجہ سے اِس کی پیداوار پر آنے والے مجموعی اخراجات میں کمی ہوئی ہے، جس سے صارفین کو فائدہ مل رہا ہے اور چائے برآمدکاروں کے کاروبار کو تقویت مل رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔