November 7, 2025 9:58 AM | GST Tourism

printer

آج ہم اِس بات کا تذکرہ کر رہے ہیں کہ سیاحت کے شعبے میں نئی GST شرحوں سے کس طرح لوگوں کو مدد مل رہی ہے۔

GST بچت اُتسو سے پورے ملک میں شہریوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ یہ 22 ستمبر سے شروع ہوا تھا اور اِس کے تحت نریندر مودی سرکار نے کئی شعبوں میں GST شرحیں کافی کم کردی ہیں۔ آج ہم اِس بات کا تذکرہ کر رہے ہیں کہ سیاحت کے شعبے میں نئی GST شرحوں سے کس طرح لوگوں کو مدد مل رہی ہے۔

نئی GST اصلاحات سے ٹیکس کا بوجھ کم ہونے سے سیاحت کے شعبے کو کافی راحت ملی ہے۔ ساڑھے سات ہزار روپے سے کم کے کرائے والے ہوٹلStays  پر GST    کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے جبکہ پہلے یہ 12 فیصد تھا۔ اِس طرح ہوٹل میں ٹھہرنا کم خرچ ہوگیا ہے اور اِس سے متوسط طبقے اور کم خرچ میں سیروسیاحت کیلئے جانے والے لوگوں کو سہولت ہوگئی ہے۔ اِس کی وجہ سے ہوٹلوں اور Homestays میں سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جس سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور بنیادی ڈھانچہ بھی بہتر ہوا ہے۔

اِدھر 10 افراد سے زیادہ کی سیٹوں والی بسوں پر ٹیکس بھی کم کرکے 18 فیصد کیا گیا ہے جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کا خرچ کم ہوگیا ہے۔

ٹیکس شرحوں میں کٹوتی بھارت کے سیاحت اور کلچر کے شعبے کو فروغ دینے کی سرکار کی ایک کلیدی پہل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔