22 ستمبر کو جو GST بچت اُتسو شروع ہوا تھا، اُس سے پورے ملک میں شہریوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ اِس کے تحت نریندر مودی سرکار نے کئی شعبوں میں GST شرحیں کم کردی ہیں۔ آج ہم اِس بات کا تذکرہ کر رہے ہیں کہ اسٹیشنری اشیا کی شرحیں کم ہونے سے کس طرح نئی GST اصلاحات سے اِس شعبے کو تقویت مل رہی ہے۔
سرکار نے عام آدمی کو بڑی راحت پہنچانے اور تعلیم کی حوصلہ افزائی کی خاطر مختلف اسٹیشنری اشیا پر GST شرحیں کم کردی ہیں۔ نئے ٹیکس ڈھانچے کے تحت پینسل، Sharpeners، نوٹ بُکس، گراف بکس، نقشوں اور Charts وغیرہ پر اب کسی طرح کا کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ اِسی طرح Erasers کو اب GST سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے جبکہ پہلے یہ پانچ فیصد ٹیکس کے دائرے میں تھے۔ پڑھائی کے کام آنے والی کئی اشیا پر ٹیکس میں راحت سے نہ صرف لوگوں کا خرچ کم ہوگیا ہے بلکہ اس سے اندرونِ ملک اسٹیشنری تیار کرنے کی مانگ کو تقویت ملی ہے۔x