August 4, 2025 2:30 PM

printer

آج ہماچل پردیش کے زیادہ تر حصوں میں رُک رُک کر مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے

آج ہماچل پردیش کے زیادہ تر حصوں میں رُک رُک کر مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسمیات کے محکمے نے شِملا، سولن اور سِرمور اضلاع میں شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ 6 اگست سے 8 اگست تک ریاست بھر میں شدید بارش کے لیے Yellow الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ شدید بارش کے پیش نظر کّلو سے لے کر منالی سب ڈیویژن میں آج سبھی تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں کارروائی کرنے والے ریاستی مرکز کی تازہ رپورٹ کے مطابق چٹانوں کے تکڑے گرنے اور مسلسل بارش کے سبب ریاست بھر میں 309 سڑکیں متا ثر ہوئی ہیں، جن میں قومی شاہراہ بھی شامل ہے۔ اِس کے علاوہ 113 بجلی کے ٹرانس فارمر اور 236 پینے کے پانی کی اسکیموں کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اِس مانسون کی شروعات سے ریاست میں بارش سے متعلق واقعات میں 184 افراد کی جان گئی ہے، جبکہ 36 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اب تک ایک ہزار 714 کروڑ روپے کی سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔