ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 30, 2025 9:36 AM | GST reforms

printer

آج ہمارے نامہ نگار نے ملبوسات اور فوٹ وئیر کے شعبے میں نئی GST شرحوں کے اثرات پر ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

GST بچت اُتسو کا آغاز 22 ستمبر کو ہوا، جب نریندر مودی حکومت نے مختلف شعبوں میں GST شرحوں میں کمی کی، جس سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ ہوا۔ آج ہمارے نامہ نگار نے ملبوسات اور فوٹ وئیر کے شعبے میں نئی GST شرحوں کے اثرات پر ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات نے ملبوسات اور فوٹ وئیر کے شعبے کو کافی راحت فراہم کی ہے۔ اِن اصلاحات کا مقصد نوجوان صنعت کاروں پر مالی بوجھ کو کم کرنا ہے، جس سے پیداوار زیادہ، کم لاگت والی ہوگئی ہے اور اعلیٰ معیار کے ریڈی میڈ کپڑے اور فوٹ وئیر صارفین کیلئے مزید سستے ہوگئے ہیں۔ نئے ٹیکس ڈھانچے کے تحت ریڈی میڈ ملبوسات پر 2 ہزار 500 روپے کی قیمت کے کپڑے پر GST کی شرحوں کو 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اِن اصلاحات نے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں مانگ کو فروغ دیا ہے۔ اِسی طرح ہاتھوں سے تیار کردہ کپڑے اور دھاگے پر ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردی گئی ہے، جس سے درآمدات پر انحصار کم ہوا ہے اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید یہ کہ 2 ہزار 500 روپے تک کی قیمت والے فوٹ وئیر پر بھی اب 12 فیصد کے بجائے صرف 5 فیصد GST ہے، جس سے نوجوانوں اور اوسط آمدنی والے صارفین کیلئے جدید اور پائیدار فوٹ وئیر مزید قابل دسترس  ہوگئے ہیں۔

یہ اصلاحات ملک کی پیداواری کے شعبے کو فروغ دے رہی ہیں، فائدہ پہنچا رہی ہیں اور اِن مصنوعات کو مزید سستا بنا رہی ہیں۔