October 20, 2025 9:45 AM | GST Healthcare

printer

آج ہمارے نامہ نگار نے ایک رپورٹ پیش کی ہے، جس میں ملک کے حفظانِ صحت شعبے کو مستحکم کرنے میں GST اصلاحات کے اثرات کو اُجاگر کیا جا رہا ہے۔

GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اِس کا اعلان کیا تھا اور یہ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا ہے۔

آج ہمارے نامہ نگار نے ایک رپورٹ پیش کی ہے، جس میں ملک کے حفظانِ صحت شعبے کو مستحکم کرنے میں GST اصلاحات کے اثرات کو اُجاگر کیا جا رہا ہے۔

اگلے دور کی GST اصلاحات نے شہریوں کو کافی راحت فراہم کی ہے اور دوائیں اور طب سے متعلق مصنوعات کو زیادہ سستا بنا کر ملک کے حفظانِ صحت کے شعبے کو مستحکم کیا ہے۔ کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی اور زندگی کو بچانے والی 36 ادویات اور شدید دیرینا بیماریوں پر ٹیکس کی شرحوں کو سابقہ 12 فیصد ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح تشخیصی کِٹس، Bandage، طب میں کام آنے والی جالی دار پٹّی، Glucometers اور تھرمامیٹرس کی GST شرح 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دی گئی ہیں۔

GST 2.O کے تحت حکومت نے صحت اور لائف انشورینس پریمئمس پر ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، جو پہلے 18 فیصد تھی۔ یہ پریمئمس کو سستا بنائے گا اور انشورینس کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

دلّی کے Pharmacist کیشو گپتا نے آکاشوانی نیوز سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو GST کی نئی اصلاحات کے دائرے میں لا کر دواؤں میں ٹیکس چھوٹ سے براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔

دواؤں اور طبّی آلات پر GST کی نئی شرحیں حفظانِ صحت تک رسائی میں بہتری لا رہی ہیں اور اس شعبے میں گھریلو مینوفیکچرنگ کو مدد مل رہی ہے۔ یہ سبھی حفظانِ صحت سیکٹر کے ذریعے عوام کی زندگی کو آسان بنا رہے ہیں اور اُنہیں سستا علاج فراہم ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔