November 2, 2025 9:32 AM | GST Stationary

printer

آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات سے کس طرح ملک میں اسٹیشنری سیکٹر کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا، معاشرے کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اس کے تحت کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کی گئی ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات سے کس طرح ملک میں اسٹیشنری سیکٹر کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات نے اسٹیشنری سامان پر GST کی شرحوں کو کم کرکے طلبہ اور خاندانوں کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ نئے ٹیکس ڈھانچے کے تحت نوٹ بُکس، گراف بُکس، شارپنرز، ربڑ اور پنسل جیسی اشیاء کو مکمل طور پر ٹیکس سے مبرّا قرار دیا گیا ہے۔ اِس سے طلبہ کیلئے یہ سامان زیادہ سستا ہوگیا ہے اور یہ آسانی کے ساتھ دستیاب ہے۔

اسی طرح، جیومیٹری بکس اور ریاضی کے آلات جیسے تعلیمی سازوسامان پر اب صرف 5 فیصد ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جبکہ پہلے یہ شرح 12 فیصد تھی۔ اِس سے گھریلو بجٹ پر مالی بوجھ کم ہوگیا ہے اور گھریلو مینوفیکچررز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے پونے سے تعلق رکھنے والے ایک والد اتل دیش پانڈے نے اسٹیشنری اشیاء پر GSTکم کرنے اور تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کے فیصلے کو سراہا۔

اِس شعبے میں GST کی شرح میں نمایاں کمی سے خاندانوں کے لیے تعلیمی اخراجات کم ہوگئے ہیں اور گھریلو اسٹیشنری صنعت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔