October 31, 2025 9:39 AM | GST Automobile

printer

آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ آٹو موبائل کے سیکٹر میں GST کی نئی شرحوں سے کس طرح شہریوں کو مدد مل رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا، معاشرے کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اس کے تحت کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کی گئی ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں کہ آٹو موبائل کے سیکٹر میں GST کی نئی شرحوں سے کس طرح شہریوں کو مدد مل رہی ہے۔

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے  آٹو موبائل سیکٹر میں GST کی شرحوں میں کمی کر کے شہریوں کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ GST کے نئے ڈھانچے کے تحت تجارتی سامان لے جانے والی گاڑیوں جیسا کہ ٹرک اور ڈلیوری وین، جو بھارت کی سپلائی چین کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، پر ٹیکس کی شرح 28 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس قدم سے لاجسٹکس کے اخراجات میں براہِ راست کمی آئی ہے اور برآمدی مسابقت میں اضافہ  ہوا ہے۔

اسی طرح کاروں اور موٹر سائیکلوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے زیادہ تر کَل پرزوں پر ٹیکس بھی 28 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے نے نہ صرف مینوفیکچررز کے اخراجات کم کیے ہیں، بلکہ نئے خریداروں کے لیے گاڑیاں بھی مزید سستی ہو گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ایک ہزار 800 سی سی تک کے ٹریکٹروں پر پہلے 12 فیصد GST لگتا تھا، اب انہیں 5 فیصد کے ٹیکس سلیب میں شامل کیا گیا ہے۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک صارف پرینکا نے GST کی نئی اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ اس قدم نے پہلی بار کار خریدنے والوں کو حوصلہ دیا ہے کیونکہ اس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور عام آدمی کو مالی مدد ملی ہے۔

یہ ٹیکس اصلاحات نہ صرف مانگ میں اضافہ کر رہی ہیں بلکہ مینوفیکچررز کی مدد کر رہی ہیں اور پورے ملک میں گاڑیوں کی خریداری کو مزید قابلِ استطاعت بنا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔