November 5, 2025 9:35 AM | GST Reforms Food

printer

آج ہماری نامہ نگار یہ رپورٹ پیش کر رہی ہیں کہ کس طرح کھانے کے شعبے میں نئی GST شرحیں لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔

GST بچت اُتسو 22 ستمبر کو اُس وقت شروع ہوا، جب نریندر مودی حکومت مختلف شعبوں میں GST شرحوں میں کمی کی، جس سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ آج ہماری نامہ نگار یہ رپورٹ پیش کر رہی ہیں کہ کس طرح کھانے کے شعبے میں نئی GST شرحیں لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔

اگلے نسل کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری میں ٹیکس میں نمایاں کمی کی ہے۔ ان اصلاحات کے تحت الٹرا ہائی ٹمپریچر دودھ، پنیر، پیزا، بریڈ اور پراٹھے پر GST کو پوری طرح سے ختم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کھانے کی پیک شدہ اشیاء جیسے نمکین، بھجیا، مکسچر، پینے کا پانی، سوسز اور دیگر تمام اشیاء، جس میں ریفائن شوگر بھی شامل ہے، ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ مکھن، گھی، گاڑھا دودھ، آئس کریم، چاکلیٹس اور پلانٹس میں تیار کردہ دودھ پر مشتمل مشروبات پر بھی اب صرف 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔

ٹیکس میں کمی کی وجہ سے گھریلو اخراجات کو کم کرنے، پیداواری لاگت گھٹانے اور پیداوار میں اضافہ کرنے میں مدد ملی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔