ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک میجر دھیان چند کے یومِ پیدائش کے موقع پر آج کھیلوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن، بھارتی ہاکی میں میجر دھیان چند کی وراثت کے اعزاز میں کھیل کود اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مَن سُکھ مانڈویا نے آج صبح میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں میجر دھیان چند کو گلہائی عقیدت نذر کیے۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو مبارکبارد پیش کی ہے۔ بھارتی ہاکی کے مایہئ ناز کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اُن کی وراثت سے آنے والی نسلوں کو ترغیب ملتی رہے گی۔ وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت، ایتھلیٹس کی معاونت، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بھارت کو کھیلوں میں عمدہ کارکردگی کا ایک عالمی مرکز بنانے کے تئیں عہد بند ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اُن کی لگن اور محنت، بے مثال ہے اور ملک میں ہاکی اور دیگر کھیلوں کے لیے باعثِ ترغیب ہے۔
Site Admin | August 29, 2025 2:42 PM
آج ہاکی کی تاریخی شخصیت میجر دھیان چند کے یومِ پیدائش کے موقع پر کھیلوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے
