December 1, 2025 9:46 AM | Gita Jayanti

printer

آج گیتا جینتی منائی جا رہی ہے۔

آج گیتا جینتی منائی جا رہی ہے۔ اِس دن آج سے پانچ ہزار سال پہلے کروکشیتر کے میدانِ جنگ میں بھگوان کرشن نے ارجن کو بھگود گیتا کی ابدی تعلیمات دی تھیں۔ گیتا جینتی مذہبی اعتبار سے ہی اہم نہیں ہے بلکہ یہ بھگوان کرشن کی آفاقی حکمت کی یاد بھی دلاتی ہے، جو آج بھی لاکھوں لوگوں کو اُن کی روحانی اور روزمرہ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

آکاشوانی پر اپنے من کی بات پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھگود گیتا میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر بہت متاثر ہوئے کہ کس طرح دنیا بھر کے لوگ گیتا سے ترغیب حاصل کر  رہے ہیں۔