July 7, 2025 3:09 PM

printer

آج کیپٹن وکرم بترا کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

آج کیپٹن وکرم بترا کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 1999 کی کرگل لڑائی کے دوران دی گئی کیپٹن وکرم بترا کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب سنگھ نے کہا کہ کرگل لڑائی کے دوران اُن کی بے مثال دلیری اور قربانی ملک کی خدمت میں بہادری کی ایک شاندار مثال ہے۔ کرگل لڑائی کے دوران کیپٹن وکرم بترا نے فوجی اہمیت کے حامل پوائنٹ 5140 کو کامیابی کے ساتھ اپنے کنٹرول میں لینے کیلئے اپنی کمپنی کی قیادت کی تھی۔ اِس کارروائی میں انہوں نے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے دشمن کے 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔ پوائنٹ 4875 پر قبضے کے لیے ایک اور لڑائی میں کیپٹن بترا نے دلیری اور جانبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسے مشن میں کامیابی حاصل کی، جو قریب قریب ناممکن نظر آرہا تھا۔ حملے کی کمان سنبھالتے ہوئے انہوں نے بہت قریب سے دشمن کے 5 سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور شدید طور پر زخمی ہونے کے باوجود حملہ جاری رکھا۔ کیپٹن وکرم بترا کو پرم ویر چکر سے بعد از مرگ سرفراز کیاگیاتھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔