آج چھٹھ پوجا کا دوسرا دن ہے جسے Kharna کہا جاتا ہے۔ اِس دن عقیدتمند طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک وَرَت رکھتے ہیں، جس کے دوران کھانے اور پانی کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ یہ وَرَت غروب آفتاب کے وقت سوریہ دیوتا کی پوجا کرنے کے ساتھ توڑا جاتا ہے۔ چار روزہ چھٹھ پوجا کَل سے نَہائے کھائے کے ساتھ شروع ہوئی تھی، جس میں سوریہ دیوتا اور اُن کی بہن چھٹھی مَیّا کی پوجا کی جاتی ہے۔ یہ تہوار پاکیزگی، اظہار تشکر اور اپنے خاندان کی فلاح و بہبود پر زور دیتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک اور بیرون ملک میں عقیدتمندوں کو چھٹھ مہا پَرو کے موقعے پر نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
Site Admin | October 26, 2025 2:55 PM
آج چھٹھ پوجا کا دوسرا دن ہے جسے Kharna کہا جاتا ہے