ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 5, 2025 3:04 PM

printer

آج پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم پیدائش عید میلادالنبی اور اونم کا تہوار منایا جارہا ہے

آج پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یومِ ولادت عید میلاد النبی ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر میلاد محفلوں اور سیرتِ پاک کے جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات کو اُجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر میلاد کے جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عید میلادالنبی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے سبھی ہموطنوں، خاص طور پر مسلم برادری کو مبارکباد پیش کی ہے اور اِس بات کو اُجاگر کیا ہے کہ پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اتحاد اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیا تھا۔
اِدھر وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر یہ امید ظاہر کی ہے کہ اس تہوار سے معاشرے میں امن و سکون اور فلاح و بہبود کو فروغ حاصل ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ رحمدلی، خدمت اور انصاف کی اقدار سے ہمیشہ سبھی کو رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔