اترپردیش کے شہر وارانسی میں آج ”دیو دیپاولی“ منائی جارہی ہے۔ یہ تہوار پوِتر دریا گنگا کے کنارے دیوالی کے جشن میں دیوتاؤں کے دھرتی پر اترنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اِس کا آغاز کارتک پورنیما پر صبح سویرے، اُس وقت ہوتا ہے، جب عقیدتمند اپنی آتما کی شُدّھی کیلئے پوِتر دریا میں گنگا اشنان کرتے ہیں۔
شام ہونے پر دیپ دَان کے طور پر گھروں، مندروں اور گھاٹوں میں مٹی کے ہزاروں دیئے روشن کئے جاتے ہیں۔ شام کے وقت پُجاری منتروں، شَنکھ اور گھنٹیوں کی آواز کے ساتھ گنگا آرتی انجام دیں گے۔
سِکھ مذہب کے بانی، شری گرو نانک دیو جی کا 556واں پرکاش Gurpurab مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وہ 1469 میں کارتک مہینے میں مکمل چاند والے دن لاہور میں Rai Bhoi Ki Talwandi میں پیدا ہوئے تھے، جسے اب ننکانہ صاحب کے نام سے جانا جاتا ہے۔
شری گرو نانک دیو جی ایک عظیم روحانی معلم تھے، جنہوں نے دیانتداری، رحمدلی اور مدد کرنے کے جذبے سے جینے کے بارے میں لوگوں کو درس دینے میں اپنی زندگی وقف کردی۔
پنجاب میں بڑی تعداد میں عقیدتمند ارداس کیلئے گردواروں میں پہنچ رہے ہیں۔ سلطان پور لودھی میں گردوارہ Ber Sahib اور امرتسر میں سری ہرمندر صاحب کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ آج صبح سویرے سے ہی ملک اور بیرونِ ملک کے عقیدتمندوں کا گردواروں میں پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گردواروں اور ریاست کے دیگر مقامات پر لنگر وغیرہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور Gurbani کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شام کے وقت امرتسر میں سری ہرمندر صاحب اور دیگر گردواروں میں دیپ مالا اور ایسی آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا، جس سے فضائی آلودگی نہ پھیلے۔