July 16, 2025 3:04 PM

printer

آج پورے ملک میں مصنوعی ذہانت کی پزیرائی کا دن منایا جارہا ہے

آج پورے ملک میں مصنوعی ذہانت کی پزیرائی کا دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھارت کے بڑھتے عالمی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                V-C Mayur Jain, Tripti Srivastava

بھارت کا مصنوعی ذہانت کا سفر 1960 میں کمپیوٹر سائنس میں جاری تحقیق کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ اِس ضمن میں 1986 کا سال ایک سنگِ میل ثابت ہوا، جب معلومات پر مبنی کمپیوٹر سسٹم پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا۔ 1990 میں سی-ڈیک جیسے ادارے کی جانب سے جدید سُپر کمپیوٹر کو مصنوعی ذہانت کا ابتدائی دور کہا  جاسکتا ہے۔ سال 2000 تک آئی ٹی کمپنیوں جیسے TCS، Infosys اور Wipro نے مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری شروع کی، جبکہ یونیورسٹیوں نے اِس شعبے میں صلاحیت سازی کے ضمن میں اہم رول ادا کیا۔ 2015 میں ڈیجیٹل انڈیا کی پیش رفت اور 2018 میں نیتی آیوگ کی حکمت عملی نے مصنوعی ذہانت میں ترقی کے نئے راستے ہموار کئے۔ آج بھارت مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر قائدانہ رول ادا کر رہا ہے۔

نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے ساتھ خبروں کیلئے میں ……

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔