آج پورے ملک میں، جنماشٹمی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار بھگوان کرشن کے جنم دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عقیدتمند بھگوان کرشن کی پوجا ارچنا کے لیے بڑی تعداد میں مندروں میں پہنچ رہے ہیں۔
اتراپردیش میں متھرا اور وِرنداون میں بھگوان کرشن کا جنم دن منانے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ بھگوان کرشن کے 5 ہزار 252 ویں جنم دن کو منانے کے لیے کرشن جنم بھومی مندر پہنچ گئے ہیں۔
شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر، شری کرشن کے شہر متھرا میں زبردست مذہبی عقیدت اور زبردست جوش و خروش کا ماحول نظر آ رہا ہے۔ متھرا کے سبھی مندروں کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ اس سال جنم اشٹمی کا تہوار مزید اہمیت کا حامل ہوگیا ہے، کیونکہ بھگوان کرشن کے درشن کے موقع پر اُنھیں ”سندور پھول بنگلا“ پیش کیا جائے گا تاکہ آپریشن سندور میں ملی کامیابی کے لیے مسلح افواج کی بہادری کو سلامی پیش کی جا سکے۔ کرشن جنم استھان سیوا ٹرسٹ کے ایک ممبر بھوپیش ناتھ چترویدی نے بتایا کہ بھگوان کرشن کی مورتی کو آج آدھی رات میں نذر آگ کیا جائے گا۔ درشن کے مقام پر LED اسکرینس بھی لگائے گئے ہیں تاکہ بڑی تعداد میں عقیدتمندوں بھگوان کرشن کے درشن کر سکیں۔ عقیدتمند کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے بھی پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
گجرات میں اہم مندر دوارکا دھیش سمیت سبھی شری کرشنا مندروں میں جنماشٹمی منائی جا رہی ہے۔
ملک اور بیرونِ ملک سے عقیدتمند، مذہبی رسوم میں شامل ہونے کے لیے پوَتر شہر دوارکا پہنچ چکے ہیں۔ اِن رسموں کا آغاز صبح سویرے منگل آرتی سے ہوا۔ یہ مذہبی رسوم مختلف نذرانوں اور درشن کے ساتھ دن بھر جاری رہیں گی اور مندر میں بھگوان کرشن کے جنم کا خیر مقدم کرنے کے لیے ”جے کنہیا لال کی“ جاپ کے ساتھ آدھی رات کی آرتی کے ساتھ مکمل ہوں گی۔ مندر کو پھولوں، رنگ برنگی روشنیوں اور روایتی انداز میں سجایا گیا ہے۔
مندر میں ہر طرف بھجنوں، آرتیوں اور کرشن لیلا کیرتنوں کی گونج ہے۔ مندر کے منتظمین نے یاتریوں کی سہولت کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔