ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 10, 2025 3:01 PM

printer

آج پوری دنیا میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج پوری دنیا میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد ذہنی صحت سے متعلق مسائل اور عالمی سطح پر ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، صحت کے وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ یہ دن لوگوں کو ان کی جذباتی اور ذہنی صحت کو ترجیح دینے کی یاد دلاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ دن ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کرنے کو فروغ دینے اور بیداری پھیلانے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔