May 17, 2025 3:54 PM

printer

آج پوری دنیا میں خون کا دباؤ بڑھنے سے متعلق عالمی دن منایا جارہا ہے۔

آج پوری دنیا میں خون کا دباؤ بڑھنے سے متعلق عالمی دن منایا جارہا ہے۔ خون کا دباؤ یعنی بلڈپریشر بڑھنے سے متعلق خطرات اور اِس کے بارے میں احتیاط اور اس کے انتظام کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اِس دن کا مقصد ہے۔ اِس دن کو مناتے ہوئے 20 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اِس سال اس کی Theme ہے، ”اپنا بلڈ پریشر صحیح سے ناپیں، اُس کو کنٹرول کریں، لمبی زندگی جئیں“۔ عالمی یومِ Hypertension کی شروعات عالمی Hypertension لیگ، ڈبلیو ایچ ایل نے 2005 میں کی تھی۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے، ایمس نئی دلّی کے میڈیسن شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر Naval K Vikram نے بتایا کہ Hypertension ایک خاموشی سے ہلاک کرنے والی بیماری ہے اور جب تک یہ خطرناک حد تک نہیں پہنچ جاتا، تب تک اِس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے دِل کی بیماری اور سکتہ یعنی Stroke جیسی Hypertension کی پیچیدگیوں کو بھی اجاگر کیا۔ ڈاکٹر وِکرم نے وقتاً فوقتاً خون کا دباؤ ناپتے رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحتمند معیارِ زندگی، جسمانی طور پر چست رہنا، تناؤ کو کم کرنا اور کھانے پینے میں تبدیلیاں کرکے Hypertension سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے Hypertension کو روکنے کیلئے نمک کی مقدار کنٹرول کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔