آج پریس کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال 16 نومبر کو ایک آزاد اور ذمہ دار پریس کے کردار کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اِس دن پریس کاؤنسل آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا تھا، جس نے 1966 میں اسی دن سے اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔ اپنے آغاز کے بعد سے کاؤنسل نے ایک آزاد اخلاقی نگراں کے طور پر کام کیا ہے، جو صحافت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے اور پریس کو بیرونی اثرات اور خطرات سے بچانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اِس سال کا موضوع، درست اور اخلاقی رپورٹنگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، بڑھتی ہوئی غلط معلومات کے درمیان پریس کی ساکھ کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ پریس کا قومی دن ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں پریس کے اہم کردار کی یاد دہانی کے طوپر کام کرتا ہے۔
اپنی تشکیل کے بعد سے پریس کاؤنسل آف انڈیا نے صحافت کی آزادی اور صحافتی معیارات کو برقرار رکھنے اور میڈیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تندہی سے کام کیا ہے۔ یہ دن نہ صرف پریس کی کامیابیوں کا جشن مناتا ہے بلکہ اِس کی ذمہ داری کو بھی تقویت دیتا ہے کہ وہ ایک زیادہ باخبر اور شفاف معاشرے کی تعمیر میں اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہے۔ اِس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ صحافت کا مستقبل، مضبوط، آزاد اور ذمہ دار رہے۔x